خطبہ ۹۴

تمام حمد اس اللہ کے لیے ہے جو اوّل ہے اور کوئی شے اس سے پہلے نہیں۔ اور آخر ہے اور کوئی چیز اس کے بعد نہیں ، وہ ظاہر ہے اور کوئی شے اس سے بلا تر نہیں اور باطن ہے ، اور کوئی چیز اس سے قریب تر نہیں۔

اسی خطبہٴ کے ذیل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کا ذکر فرمایا:۔

بزرگی اور شرافت کے معدنوں اور پاکیزگی کی جگہوں میں ان کا مقام بہترین مقام اور مزربوم بہترین مزربوم ہے ۔ ان کی طرف نیک لوگوں کے دل جھکا دیئے گئے ہیں اور رنگاہوں کے رخ موڑ دیئے گئے ہیں۔ خدا نے ان کی وجہ سے فتنے دبادینے ، اور (عداوتوں کے ) شعلے بجھا دئیے بھائیوںمیں الفت پیدا کی ور جو ( کفر میں ) اکٹھے تھے ، انہیں علیحدہ علیحدہ کر دیا ۔ (اسلام کی پستی و ذلت کو عزت بخشی ، اور کفر کی ) عزت و بلندی کو ذلیل کر دیا ۔ ان کا کلام (شریعت کا ) بیان اور سکوت (احکام کی ) زبان تھی۔