جس جس نے تم کو مال و متاع بخشا ہے ا سکی راہ میں تم اسے صرف نہیں کرتے اور نہ اپنی جانوں کو اس کے لیے خطرہ میں ڈالتے ہو جس نے ان کو پیدا کیا ہے ۔ تم نے اللہ کی وجہ سے بندوں میں عزت و آبرو پائی۔ لیکن اس کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کر کے اس کا احترام و اکرام نہیں کرتے ۔ جن مکانات میں اگلے لوگ آباد تھے ۔ ان میں اب تم مقیم ہوتے ہو، اور قریب سے قریب تر بھائی گزر جاتے ، اور تم رہ جاتے ہو اور اس سے عبرت حاصل کرو ۔