خطبہ ۴۶

جب شام کی طرف روانہ ہونے کا قصد کیا، تو یہ کلمات فرمائے ۔

اے اللہ ! مَیں سفر کی مشقت اور واپسی کے اندوہ اور اہل ومال کی بدحالی کے منظر سے پناہ مانگتا ہوں ۔ اے اللہ ! تو ہی سفر میں رفیق اور بال بچوں کا محافظ ہے سفر و حضر کو تیرے علاوہ کوئی یکجا نہیں کر سکتا ، کیونکہ جسے پیچھے چھوڑا جائے وہ ساتھی نہیںہو سکتا ، اور جسے ساتھ لیا جائے اسے پیچھے نہیںچھوڑا جا سکتا ۔
سیدرضی فرماتے ہیں کہ اس کلام کاابتدائی حصہ رسول ﷺ سے منقول ہے ۔امیرالموٴمنین ﷼ نے اس کےآخر میں بلیغ ترین جملوں کا اضافہ فرما کر اسے نہایت احسن طریق سے مکم کر دیا ہے ، اور وہ اضافہ (سفر سو حضر کر تیرے علاوہ کوئی یکجا نہیں کر سکتا) سے لے کر آخر کلام تک ہے ۔