میرے تعلق سب کچھ جاننے بوجھنے نے بنی امیہ کو مجھ پر افترا پروازیوں سے باز نہیں رکھا۔ اور نہ میری سبقت ایمانی اور دیرینہ اسلامی خدمات نے ان جاہلوں کو اتہام لگانے سے روکا اور جو اللہ نے (کذب و افتراء کے متعلق) انہیںپندو نصیحت کی ہے وہ میرے بیان سے کہیں بلیغ ہے ۔ میں (ان) بے دینوں پر حجت لانے والا ہوں اور قرآن پر پیش ہو نا چاہئے تمام مشتبہ باتوں کو اور بندوں کو جیسی ان کی نیت ہو گی ویسا ہی پھل ملے گا۔